پی پی اے ایف کی کمیونٹی خاتون نے لیڈیز فنڈ ایوارڈحاصل کر لیا
لاہور(پ ر)چترال کی وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی ایک کمیونیٹی ریسورس پرسن گل نظر نے داؤود گلوبل فاؤنڈیشن لیڈیز فنڈ آئیڈل ایوارڈ 2017 حاصل کر لیا۔ یہ ایوار ڈ ہر اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے پسماندہ علاقے کی خواتین کواپنے انفرادی کام سے بااختیار بنانے میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہو۔ ایوارڈ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گورنر سندھ محمد زیبر نے پیش کیا ۔ گل نظر کے پی پی اے ایف کے غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت غذائیت، بیماریوں سے بچاؤ، صحت ، صفائی و پانی، حَفظانِ صحت اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے انجام دیئے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا گیا۔
ان کی لگن اور ان کی کوشش کی بدولت وادی کیلاش میں خواتین اور بچے کئی امراض سے محفوظ رہے۔