پنجاب کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں،اعجاز چودھری

پنجاب کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں جنگل کا قانون ہے ، لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکو راج قائم ہے ، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ، چوری ، ڈکیتی ، قتل وغارت ، اغواء کی وارداتیں عام ہیں۔
برائے تاوان سمیت دیگر واداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، پنجاب پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ڈاکو دنددناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں،چور ی ، ڈکیٹی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب پولیس کی ناقص کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان وما ل کا تحفظ کر نے میں بُری ناکا م ہو چکی ہے ،پنجا ب پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے اور عوام کو چوروں ،ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،حکمرا ن ٹولہ اقتدار کے مزے لینے اور لوٹ مار میں مصروف ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، شہباز شریف ، انتظامہ اور پولیس کی نااہلی اور ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے،امن وامان کی خراب صورت حال نے گڈ گورئنس کا جنازہ نکال دیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ صر ف اور صر ف کمیشن وصول کر نے پر لگی ہوئی ہے ۔

پنجاب کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں،اعجاز چودھری