محکمہ تعلیم اورپنجاب حکومت کی نا اہلیوں سے تعلیم کا معیار گر رہا ہے،نصیر احمد

محکمہ تعلیم اورپنجاب حکومت کی نا اہلیوں سے تعلیم کا معیار گر رہا ہے،نصیر احمد

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما ء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، اساتذہ رہنماء تاج حیدر اور اللہ رکھا گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئی نسل کی تعمیر کرنے والے اساتذہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں مسلسل زیادتیوں کا شکار چلے آ رہے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت اور پنجاب حکومت کی نا اہلیوں سے تعلیم کا معیار مسلسل گر رہا ہے کبھی دانش سکول ، سکولز اتھارٹی اور پیف کے نام سے تعلیم پر مسلسل تجربات کیے جا رہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہے۔

جبکہ پنجاب میں اساتذہ اپنے حقوق اور نوکریاں بچانے کے لیے سڑکوں پر دربدر ہو رہے ہیں خواتین اساتذہ کا گھنٹوں سڑک پر دھوپ میں کھڑے ہو کر اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنا حکومتی گڈگورننس کا واضح ثبوت ہے ۔

حکومت کا ان کے مطالبات تسلیم نہ کرنا شرمناک عمل ہے ۔

انہوں نے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کی مطالبات تسلیم کریں اور جو ان کے ساتھ معاہدے کیے ہیں ان پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ تاکہ اساتذہ ان الجھنوں سے نکل کر بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4