عبدالستار اعوان کی نئی کتاب ’’ ہمارے شہداء ‘‘شائع ہو گئی
لاہور(ادبی رپورٹر)معروف ادیب ، دانشور عبد ا لستار اعوان کی نئی کتاب ’’ہمارے شہداء‘‘ علامہ عبدالستار عاصم چیئر مین قلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خوبصورت اور دلکش طباعت کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔کتاب کا انتساب شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کے نام منسوب ہے۔کتاب پر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نیازی (ستارہ امتیاز)،سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ ،جبار مرزا،یوسف عالمگیرین،کرنل عارف محمود، پاسٹر انور شہزاد چیئرمین ہومین کیئر ٹرسٹ،علامہ عبدالستار عاصم،مفتی محمد وحید قادری کی آراء شامل ہیں۔