بلدیاتی نظام کے اصل ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جا رہے ،اظہر حسین
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) یونین کونسل 114سے پی ٹی آئی کے چیئرمین چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ ابھی تک بلدیاتی نظام کے اصل ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جا رہے اور جان بوجھ کر اس نظام سے عوام کو محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ تو چیئر مینوں کو یونین کونسلز میں دفاتر دئیے جا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں نادرا کا ڈیٹا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت برسر اقتدار آئی ہے سوائے بیان بازی کے کچھ نہ کرسکی۔
عوامی فلاح کا ایک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا کھوکھلے نعروں سے ترقی کا مشن آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔
اس کے لئے مخلص قیادت کا ہونا ضروری ہے جبکہ موجودہ حکومت کی بد نیتی اور اس کے اثرات عوام پر عیاں ہوچکے ہیں ۔