چوہنگ ، ظالم شخص نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کردیا : ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) چوہنگ کے علاقہ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیو ی کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزم کو گرفتا رکر لیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ چو ہنگ کی ر ہا ئشی3بچو ں کی ما ں 40سالہ منشابی بی کی دس سال قبل سکندر نا می شخص سے شاد ی ہو ئی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق میا ں بیو ی میں اکثر لڑا ئی جھگڑا ر ہتا تھا ۔گزشتہ روز بھی دونوں میں دوبا ر ہ جھگڑا ہو ا جس پرسکندر نے طیش میں آکر بیو ی کو فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا اورفرا ر ہو گیا ۔ فا ئر نگ کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خاتون کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں لے گئے جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ اطلا ع ملنے پرپو لیس نے موقع پر پہنچ کر شواہداکھٹے کر کے نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیا ۔ اس حوالے سے انچا ر ج انویسٹی گیشن چو ہنگ عمرا ن یا سین کا کہنا ہے کہ ملزم کو واردات کے دو گھنٹے بعد ہی گرفتا ر کر لیا ہے ۔ابتدا ئی بیا ن میں ملزم نے کہا کہ گھر یلو تنا زع پر بیو ی کو مو ت کے گھا ٹ اتا را ہے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ،اصل حقائق پوسٹ ما رٹم رپو رٹ کے بعد واضح ہو جا ئیں گے ۔