صوبائی دارالحکوت ، ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکوت ، ڈاکو ؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)صو با ئی دا را لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس اے کے علا قہ زیڈ بلا ک میں جا وید کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر 5لاکھ95ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مستی گیٹ کے علا قہ میں نا صر کے گھر میں 4نا معلو م ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ10ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر لے گئے،ما ڈل ٹاؤن میں نعیم کے گھر سے1لاکھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مز نگ کے علا قہ میں فا روق کے گھر سے3لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لئے گئے ۔ستو کتلہ کے علا قہ میں شہبا زاور اسکی فیملی سے95ہز ار کی نقد ی ،نو اب ٹاؤن میں جمشیداور اسکی فیملی سے2 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی اور موبا ئل فو ن،کا ہنہ کے علا قہ میں فیصل اور اسکی فیملی سے 68ہزار،سمن آ با د میں علی سے45ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شا ہد رہ میں اکبر،جنو بی چھا ؤ نی میں فر خ،مو چی گیٹ میں سا جد،نو اب ٹاؤن میں ما جد ،ٹبی سٹی میں اخلا ق اورشا دبا غ میں اصغر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -