متحدہ ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ وصولی میں ملوث ، عشر العباد ، کچھ لوگ ایسا کرتے رہے : فاروق ستار

متحدہ ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ وصولی میں ملوث ، عشر العباد ، کچھ لوگ ایسا کرتے رہے : ...

دبئی،کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ،سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم اپنی تینتیس سالہ تاریخ میں جن الزامات سے انکار کرتی رہی، پارٹی کے بڑے کھلاڑی نے وہ الزامات تسلیم کر لئے۔سابق گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے گھر کے بھیدی ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری میں متحدہ مافیا ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے لندن قیادت سے رابطوں کا تاثر ہے، بانی متحدہ کے سامنے جی بھائی جی بھائی نہیں کرتا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عشرت العباد نے اہم انکشافات کئے۔ عشرت العباد کھل کر بولے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مافیا ہے، جو ٹارگٹ کلنگ کراتا اور بھتہ وصول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مکمل چھان بین کے بعد ہی مجھے گو رنر مقرر کیا تھا۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر فارو ق ستار کاکہنا تھاکہ تشدد ان کی جماعت کی پالیسی کبھی نہیں رہی لیکن ایم کیو ایم کے لوگ زور زبردستی اور تشدد کرتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ مائنس ون کے باوجود انہیں قبول نہیں کیا جا رہا۔دوسری طر ف ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے شاندارالفاظ کے ساتھ 33ویں ایم کیوایم کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ جنرل ورکرزاجلاس کی 24گھنٹے پہلے اجازت ملی ہے جس میں تل دھرنے کی جگہ نہیں اگرہمیں پندرہ دن پہلے اجازت ملتی تویہ بڑاجلسہ عام بن جاتااس وقت بھی بھرپورجلسہ عام ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہروں کے مسائل کواجاگرکرنے کامقصدیہ بناتاہے کہ ہم تعصب پسند نہیں بلکہ سب کے ساتھ انصاف کرناچاہتے ہیں،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی کابھی حق اداکرناچاہتے ہیں، 33سال میں متعددآپریشن ،اتارچڑھاؤکے باوجودآج بھی ایم کیوایم متحدومنظم ہے۔یہ ناقابل تسخیرہے ،پاکستان کے مظلوم متوسط طبقہ کی واحدجماعت ہے ،ہمارایہ عزم ہے کہ اگرہمیں5سالہ حکومت مل جائے توپاکستان کودنیاکاطاقتورملک اورتہذیب یافتہ ملک بناسکتے ہیں۔ڈاکٹرفاروق ستارنے گذشتہ روزاپنی گرفتاری کے حوالے سے کہاکہ ہمیں گرفتاری کے ذریعہ نہ توہمارے حوصلے پست ہوئے نہ دشمن اپنے مقصدمیں کامیاب ہوا،ہمارے ساتھی متحدومنظم اورایک کال پر جمع ہونے والے ہیں۔عامرخان نے کہاکہ سوشل میڈیاکے شیروں کوکہتاہوں کہ ان کامنفی پروپیگنڈہ کہ فاروق ستار گرفتاری کے بعدکوئی لیٹردے کر آئے ہیں ثابت کردیں پیش کردیں توسیاست سے دستبرداررہ جائیں گے۔1986اور1987ء کی گرفتاری کے بعدلسٹ پیش کرتاہوں کہ لیڈرباہرلیکن کارکنان اندر رہے۔شہیدوں کی فیملیزکے لئے دلجوئی کررہی ہے ۔اپنے محدودوسائل پربھرپورکرداراداکررہے ہیں۔185ساتھیوں کی ضمانت ہوچکی ہیں پیسہ نہیں اگرہمت ہے توپاکستان آکر یہ باتیں کرو،پاکستان کے خلاف بات برداشت نہیں کرینگے۔محترمہ بینظیربھٹوکوپتہ تھاکہ جان کاخطرہ ہے ملک میں اپنے لوگوں کے پاس آئیں اورجان دیدی۔اب بتائیں کہ وہ جو چمپئن بن رہے ہیں وہ کیوں نہیںآتے؟ ۔عامرخان نے کہاکہ سی پیک ای بہترین منصوبہ ہے ارباب اقتدارسے بات کرکے اپناحصہ مانگتے،کراچی میں تباہی لانے کے لئے غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملکرکام کیاجارہاہے۔پاکستان کے خلاف کام ہورہاہے ہم اپنی قوم کواس کاحصہ نہیں بننے دینگے۔عامرخان نے مزیدکہاکہ نظام سے بغاوت ہوسکتی ہے ریاست بغارت نہیں ہوسکتی ،ہم دوفیصدمراحات یافتہ طبقے کی اجارہ داری کے خلاف ہیں ہم 98فیصدتمام قومیتوں کے لوگوں کوملاکرتبدیلی لاناچاہتے ہیں ہم ریاست کاساتھ دینگے ملک کے خلاف کھڑے نہیں ہوں کہ باہرلاسکیں۔بابرغوری کے 21پیٹرول پمپس ہیں،ان گنت جائیدادیں ہیں،بابرغوری اورواسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی کوگرفتارنہیں کیا جاتا کیوں کہ یہ سب کرپٹ ہیں۔چمچہ گیربریگیڈبابرغوری ،واسع جلیل،انبساط ملک ،محمدانور،مصطفی عزیزآبادی قوم کوتقسیم کرناچاہتے ہیں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔غدار یہ لوگ ہیں جوکارکنان کواستعمال کرتے رہے ان کے جذبات سے کھیلتے رہے مخالفین سوشل میڈیاپرزیادتیوں کی بات کرتے ہیں،ظلم وستم یقیناہے ،مہاجروں کے ساتھ ظلم ہورہاہے ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ کیاوہ چاہتے ہیں کہ ملک کے خلاف کام کریں توایسانہیں ہوگاپاکستان کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے جویہ چاہتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان پاکستان بچانے کے لئے کرداراداکریں گے،پاکستان کے خلاف گھٹیازبان واسع جلیل استعمال کررہے ہیں۔عامرخان نے کہاکہ ہم الزامات کاجواب دینا چاہیں توبہت سے چہروں کانقاب اتارجائیں قوم کاشیرازہ نہیں بکھیرناچاہتے ۔عامرخان خانے کہاکہ واسع جلیل کے حال ہی میں گلستان جوہرمیں کروڑوں کاگھرخریداہے ،مصطفی عزیز آبادی کے بھائی نے10پلاٹ اوربہت سی کرپشن ہیں۔عامرخان نے کہاکہ گورنرسندھ عشرت العبادآج 14سال اقتدارکے مزے لینے کے بعدایم کیوایم کوبھتہ بازاوردیگر الزامات لگارہے ہیں اگران کا اصل چہرہ دکھادیں توپاکستان کاراستہ بھول جائیں گے۔ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل نے کہاکہ یومِ تاسیس پر عہدکرتے ہیں کہ ہم اپنے اتحادکوٹوٹنے نہیں دینگے ہم پورے کراچی سمیت تمام شہری علاقوں کی نمائندگی رکھتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے کنوینرکوکل جس طرح گرفتار کیا گیا حکومت کی نیت سامنے آگئی ۔ہماری قربانیوں اورپاکستانیت کی کوئی حیثیت نہیں مانی جارہی ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ آج کے دن ہم اپنے شہداء اوراسیروں کویادرکھتے ہوئے انہیں سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کا آج 33واں یومِ تاسیس آج نئے عزم وعمل وعہدوپیماء کے ساتھ ملک کی سلامتی وبقاء کے لئے منایاجارہاہے۔ہم پرتنقیدکی جاتی ہے کہ 18مارچ1984ء ؁ کویومِ تاسیس کیوں منارہے ہیں؟18مارچ1984ء ؁ کو قوم بن رہی تھی اور22اگست کوقوم بکھررہی تھی لیکن 23اگست کے ہمارے اقدام سے قوم کونکھررہی تھی ،قوم سے غداری کاتصوربھی نہیں کرسکتے تھے۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ اول