افغانستان ، شادی کی تقریب پر امریکی بمباری 5افراد جاں بحق ، ڈرون حملوں میں ٹی ٹی پی کے دو کمانڈو ہلاک : طلبان کا اسلحہ ڈپو تباہ

افغانستان ، شادی کی تقریب پر امریکی بمباری 5افراد جاں بحق ، ڈرون حملوں میں ٹی ...

ہنگو228 کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این ) پاک افغان سرحد اور افغانستان کے صوبہ پکتیامیں امریکی جاسوس طیاروں کے دو الگ الگ حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے جبکہ افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو تباہ ہو گیا۔ امریکی ڈرون نے پاک افغان باڈر کے قریبی علاقے میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں کو نشانہ بنایا جس میں دونوں ہلاک ہو گئے جن کی شناخت ہارون عرف عالم اور محسود کے نام سے ہوئی ہے، اسی روز دس بجے افغان بارڈر کے قریب صوبہ پکتیا کے علاقہ ناری کنڈاؤ میں امریکی جاسوس طیاروں نے دو میزائل فائر کرکے طالبان کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ڈپو مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود بھاری اسلحہ ناکارہ ہوگیا ،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، حملہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے دور اقتدار میں افغانستان پر یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے ۔دریں اثنا قندھار میں امریکی بی 52 طیاروں کی شادی کی تقریب پر بمباری سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں کلان کیچی کے علاقے میں امریکی فوجیوں نے 60 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ ایک گاؤں پر چھاپہ مارا اور شادی کے گھر سے شادی کی خوشی میں فائرنگ کو اپنے اوپر فائرنگ تصور کرتے ہوئے فضائیہ سے مدد طلب کرلی، جس پر امریکی بی 52 طیاروں نے شادی کی تقریب پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں 2 گاڑیاں جل گئیں جبکہ بمباری سے ایک قریبی مسجد اور دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

ڈرون حملے

مزید : صفحہ اول