ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے میں تخت لاہور کا بڑا ہاتھ ہے،مرتضیٰ محمود

ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے میں تخت لاہور کا بڑا ہاتھ ہے،مرتضیٰ محمود

صادق آباد( نمائندہ پاکستان )پنجاب میں بہتری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خوف زادہ ہوکر جلسوں کی اجازت دینے سے گریزاں ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر وزیر اعلی سندھ سید مراد شاہ سمیت سندھ حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کو دورہ سندھ کیلئے فول (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

پروف سیکورٹی فراہم کرکے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے مخدوم سید مرتضی محمود نے رانا طارق محمود خان کیساتھ ہونیوالی ایک ملاقات کے دروان کیا انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کا بیٹرا غرق کرنیوالوں میں تخت لاہور کا بڑا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے غیر معروف منصوبوں پر اربوں کھربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ ملک میں عوام کو تعلیم، صحت ،کالجز،ووکیشنل انسٹیٹوٹ ،یونیورسٹیاں ،اور ہسپتالوں میں غریب عوام کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات کی عدم فراہمی حکومت کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کا ڈھول جب بجے گا تو ضلع میں پیسوں کے بل بوتے پر سیاست کرنیوالے کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کا احتساب اپنے ووٹ کی پرچی سے کریں گے،اس موقع پر چیف کوارڈی نیٹر مختیار احمد جام ،جام کبیر احمدانڑ،ظفر خان عباسی ،رانا ندیم افضل ،صدر پیپلز پارٹی علی رضا بھٹی،حبیب الرحمن سمہ ،چوہدری سمیع اللہ جٹ،مجید بلوچ ،رئیس وسیم نواز خان ورند،رئیس شعیب خان ورند،رئیس خان محمد ورند ،سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ،ودیگر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر