وہاڑی،گردے واش کرنیوالی مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا،مریض خوار

وہاڑی،گردے واش کرنیوالی مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا،مریض خوار

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نا مہ نگار )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز وارڈ میں گردے واش کرنے والی مشینیوں نے کا م کرنا چھوڑ دیا ، جس پر مسلسل کئی گھنٹے تک خرابی دور نہ ہوسکی ، جس پر مریضوں لقمان ، مشتاق احمد ، عبدالغفور ، شفا قت علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گردے وا ش کرنے والی مشین کو فراہم کیا جا نے والا پا نی میسر نہیں ہو رہا جس سے مشین سے پا نی فلٹر کرنا بند ہو گئی ہے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

مسلسل کئی گھنٹوں سے انتظار کررہے ہیں مگر ہمیں کوئی پو چھنے والا نہیں ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائیلسز وارڈ کا نظام بہتر کیا جا ئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر