600سے زائد انٹرنیشنل میچز میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے،چاچا کرکٹ

600سے زائد انٹرنیشنل میچز میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے،چاچا کرکٹ

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )صوفی عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ میں گذشتہ 49سال سے کرکٹ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے 6سو سے زائد انٹر نیشنل میچوں میں شرکت کر چکا ہوں جبکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی انتہائی مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم انڈیا سے ورلڈ کپ نہ جیتنے کا داغ پاکستانی ٹیم کو دھونا پڑے گا وہ کرکٹر محمداجمل بٹ کی دعوت پر یہاں کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے چاچا کرکٹ نے کہا قومی ہیروز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جبکہ میں 1986 میں کرکٹ دیکھنے کا اس وقت سب سے زیادہ محظوظ ہوا جب جاوید میانداد نے چھکا مارا تھا انہوں نے کہا کہ مختلف غیر ملکی دورہ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین توقیر ضیا، ذکا اشرف اور اعجاز ، چیئر مین شہریار خان ،میری مالی معاونت کرتے ہیں تاہم کرکٹ بورڈ نے گذشتہ چھ ، سات سالوں سے میری کوئی مدد نہیں کی انہو ں نے کہا کہ میں گذشتہ 21سال سے پاکستانی پرچم والا سبز لباس پہنتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اسی سبز پرچم میں ہی دفن ہو ں انہوں نے بتایا کہ میں نے کرکٹ کا آغاز سیالکوٹ سے کیا تھا اور وہاں میرا اپنا کلب تھا اور اس وقت سے لے کر آج تک میں کرکٹ کا شیدائی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میری کتاب پاکستان کی جیت کے عنوان سے زیر طبع ہے اور 14اگست تک مارکیٹ میں آجائیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں وزرا ء اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ سابق صدر مملکت سردار فاروق احمد لغاری اور محمد رفیق تارڑ اوروزیر اعظم میاں نواز شریف سے مل چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش او رانڈیا نے اپنی ٹیمیں مضبوط بنالی ہیں پاکستانی کھلاڑی بھی محنت کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر