موسم کے تیور بدلنے لگے،گرم ملبوسات کا استعمال ختم،ائرکنڈیشنر چلنا شروع

موسم کے تیور بدلنے لگے،گرم ملبوسات کا استعمال ختم،ائرکنڈیشنر چلنا شروع

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا اور دن کے اوقات گرمی بھی بڑھ گئی اور لوگوں نے ائیر کنڈیشنرز کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی معمولات زندگی بھی تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال ترک کرنا(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

شروع کردیا ہے۔تاہم مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے واضع رہے کہ ملان میں کم سے کم درجہ حرارت بھی18.3ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر