ایم ڈی چولستان کی اسامی خالی،ترقیاتی کام التوا کا شکار

ایم ڈی چولستان کی اسامی خالی،ترقیاتی کام التوا کا شکار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم ڈی چولستان کی سیٹ خالی ہونے کے باعث ترقیاتی کام التواکاشکار ٹھیکیداروں کے کروڑوں ڈوب گئے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ناممکن چولستانی عوام بھی مسائل کاشکار ہوگئی ٹوبوں سے پانی خشک قحط سالی کاشدیدخطرہ ہیتفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

چولستان ترقیاتی ادارہ کوحکمرانوں نے عرصہ دراز سے لاواث قراردے رکھاہے ایم ڈی چولستان کی تعیناتی کی جاتی ہے اورپھرکچھ عرصہ بعدہی ایم ڈی تبدیل اوراس کاچارج اعلی انتظامی افسران کوسونپ دیاجاتاہے جس کی وجہ سے چولستان کے مسائل میں اضافہ ہوجاتاہے اوریہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے پہلے ایم ڈی چولستان کی سیٹ خالی ہونے پرچارج متعلقہ ڈی سی اوکودیاجاتاہے جس سے چولستان کے کچھ نہ کچھ معاملات حل ہوتے رہتے تھے اب مبینہ طورپرچیئرمین چولستان ترقیاتی ادارہ ایم ڈی چولستان کی مبینہ لڑائی کے بعدایم ڈی کااضافی چارج کمشنر بہاولپورکودیدیاگیااوران کے پاس پہلے ہی ڈویژن بھرکی ذمہ داریوں کابوجھ ہے جس کی وجہ سے چولستان کے تمام مسائل نہ صرف جوں کے توں ہیں بلکہ مسائل میں اضافہ ہوتاجارہاہے چولستان میں زیرتکمیل منصوبہ جات فنڈزریلیز نہ ہونے کی وجہ سے التواکاشکار ہیں اورٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے بل رکے ہوئے ہیں اورٹھیکیداروں نے مزید کام کرنے سے انکارکردیاہے جس سے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل ناممکن ہوچکی ہے اورچولستان میں پینے کاپانی بھی ختم ہوچکاہے ٹوبے خشک ہوجانے کے باعث شدیدقحط سالی کاخدشہ ہے چولستانیوں رب نواز، محمدرمضان، عبدالسلام، ملک محمدنذر، عبدالمجید ڈاہااوردیگرنے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر