موبائل پلازہ میں ڈکیتی کیخلاف تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

موبائل پلازہ میں ڈکیتی کیخلاف تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)موبائل پلازہ میں 35لاکھ سے زائد نقدی اور موبائلز کی ڈکیتی‘ ڈاکو گارڈ کو باندھ کر گن بھی ساتھ لے گئے ‘تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ‘ ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا گزشتہ روز صبح سویرے نامعلوم ڈاکو کچہری چوک کے نزدیک تھانہ چہیلک سے چند قدم پر واقع پلازہ میں داخل (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
ہوئے ‘پسٹل کے بٹ مار کر پلازہ کے گارڈ مشتاق کو زخمی کرکے باندھ دیا بعد ازاں دو دکانوں کے تالے اور شیشے توڑ کر لاکھوں مالیت کے نئے ڈبہ پیک موبائل اور35لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے صبح دکانداروں نے آکر گارڈ کو کھولا تو واردات کا علم ہوا جس پر تاجر تنظیموں تاجر اتحاد‘ رحمہ سنٹر‘ حضوری باغ روڈ اور کچہری روڈ کے تاجروں نے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ‘مظاہرین کا کہنا تھا کہ واردات کے چند قدم پر ایس ایچ او چہیلک ‘سب انسپکٹر اور تھانے کا عملہ گشت کرنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا تھا ‘واردات ملی بھگت سے کرائی گئی ہے مظاہرین غلام حیدر خان‘ چوہدری حنیف‘ شیخ آصف‘ طارق عمر چوہدری‘ ندیم مغل‘ نعیم جٹ‘ میاں ادریس‘ زین العابدین‘ عابد قریشی‘ شیخ خالد قریشی‘ شیخ فہیم‘ بلال قریشی‘ شاہد جعفری‘ شکیل قریشی‘ عابد قریشی‘ شاہد حیدر خان‘ شہباز حیدر‘ شہریار حیدر‘ اکرم سگو‘ خالد شیخ‘شیخ امین‘ اسلم چوہان‘ عبدالوحید وقار‘ محمد ساجد‘ رانا طارق‘ وقار سنڈہل‘ ربنواز وینس‘ سعید ودیگر نے سی پی او ‘ایس ایس پی آپریشنز ایس پی کینٹ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے برآمدگی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔