نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹری کی انستھزیا مشین 6 ماہ سے خراب ‘ آپریشنز بری طرح متاثر

نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹری کی انستھزیا مشین 6 ماہ سے خراب ‘ آپریشنز بری طرح ...

ملتان ( وقائع نگار ) نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کی انستھزیا مشین گزشتہ 6 ماہ سے خراب چلی آ رہی ہے جس کیوجہ سے آپریشن بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ انستھزیا مشین کی خرابی کی وجہ سے نشتر ہسپتال میں آپریشن کیے جا رہے ہیں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اور ساتھ ہی رش ہونے کیوجہ سے مریضوں کو لمبی تاریخیں دی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق این آئی ڈی کے پرنسپل کا اضافی چارج بھی لاہور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ کے پاس ہے اور کئی سال سے اس عہدے پر کوئی بھی پرنسپل مستقل تعینات نہ کیا گیا ہے جس کیوجہ سے انتظامی امور بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ پرنسپل زیادہ تر وقت لاہور ہی گزارتے ہیں ۔ ایک یا دو دن کیلئے ملتان آتے ہیں ۔ انتظامیہ کے مطابق انستھزیا مشین کی مرمت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘ تمام آپریشن معمول کے مطابق ہی ہو رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر