مظفرگڑھ،خاتون سمیت2مبینہ اغوا کار گرفتار،2سالہ مغوی بچہ برآمد کرلیا گیا

مظفرگڑھ،خاتون سمیت2مبینہ اغوا کار گرفتار،2سالہ مغوی بچہ برآمد کرلیا گیا

مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان228سٹی رپورٹر)تھانہ سول لائن پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2مبینہ اغواء کاروں کو گرفتارکرلیا. پولیس کیمطابق اغواء کاروں سے 2 سالہ مغوی بچہ بھی برآمد کرلیاگیا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

. بچے شاہ میر ولد شعیب کو مغرب کے وقت بستی مہاراں سے اغواء کیاگیا تھا.پولیس ذرائع کیمطابق خاتون بستی مہاراں سے بچے کو اغواء کرکے چھپاتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لائی جہاں چیک اپ کرانے کے بہانے چلڈرن وارڈ میں چھپنے کی کوشش کی تو اپنے بچے کو چیک اپ کرانے کے لیے وارڈ میں آنے والی مغوی بچے کی چچی نے خاتون کو دیکھ لیااور پولیس کو اطلاع دیدی.ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیمطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر