پی ایم اے کے الیکشن 15 اپریل کو ہونگے ‘ شیڈول جاری

پی ایم اے کے الیکشن 15 اپریل کو ہونگے ‘ شیڈول جاری

ملتان ( وقائع نگار ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان ’پی ایم اے ‘ کے الیکشن 15 اپریل 2017 کو ہونگے ‘ جس کیلئے چیف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

الیکشن کمشنر ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال علوی نے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے ۔ الیکشن صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک نشتر میڈیکل کالج میں ہونگے ۔ کاغذات نامزدگی کل20 مارچ سے پیر 22 مارچ 2017 تک وصول کیے جائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 24 اور 25 مارچ 2017 تک واپس لیے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 29 مارچ 2017 کو جاری ہوگی ۔ واضح رہے پی ایم اے کے الیکشن 5 سال گزرنے کے بعد 15 اپریل 2017 کو ہو رہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر