جامعہ زکریا سیندیکیٹ کا اجلاس، سابق رجسٹرار ملک منیر کو جبری ریٹائرڈ کرینکے فیصلے کی توثیق

جامعہ زکریا سیندیکیٹ کا اجلاس، سابق رجسٹرار ملک منیر کو جبری ریٹائرڈ کرینکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے سابق رجسٹرار ملک منیر کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی‘ سابق پرنسپل آرٹس کالج ظفر حیدر گیلانی کی اپیل بھی مسترد کر دی‘سینڈیکیٹ کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی اورتمام ممبران نے شرکت کی ، اجلاس کا اہم ایجنڈا سابق رجسٹرار ملک منیر حسین کے خلاف ہونے والی انکوائری اور ان کو موقف دینے کا تھا ،ملک منیر حسین (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
نے اجلاس میں پیش ہوکر اپنا بیان پیش کیا جس کو ممبران نے مسترد کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ کے تحت جبری ریٹائرڈ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ، اجلاس میں سابق پرنسپل آرٹس کالج ظفر حیدر گیلانی کی اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے ان کو برخاست کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی، زرعی کالج کے ٹیچر طیب طاہر جو 8 سال قبل پی ایچ ڈی کرنے بیرون ملک گئے تھے‘ان کو 6 ماہ مزید دے دئے گئے اور آخری وارننگ دی گئی کہ اگر وہ پی ایچ ڈی مکمل نہ کرسکے تو ان کو نوکری سے بھی فارغ کردیا جائے گا،ایجوکیشن کی طالبہ حرمت نجیب کی اپیل پر اس کے کیس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ اجلاس میں ممبر سینڈیکیٹ طاہر سلطان نے نکتہ اٹھایا کہ رجسٹرار نے کنٹریکٹ اساتذہ کی مدت کو سروس ٹائم میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے‘اس پر ہاؤس نے رجسٹرار ڈاکٹرمطاہر اقبال کو سابق اجلاس کے فیصلے کے مطابق مراسلہ جلدی جاری کرنے کی ہدایت کی ،اجلاس میں ڈیلی ویجزملازمین کی اجرت میں اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سابق اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔