قبضہ گروپ کی فائرنگ سے مخلاف قتل، باپ بیٹے سمیت 7افراد ٹریفک حادثات کی نذر

قبضہ گروپ کی فائرنگ سے مخلاف قتل، باپ بیٹے سمیت 7افراد ٹریفک حادثات کی نذر

حاصل پور ‘ بہاولنگر ‘ بھکر ( نمائندگان ) قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ‘ ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی ہوگئے ۔ اس سلسلے میں حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق حاصل پو رکے قریبی علاقے 65/F کالونی میں سرکاری اراضی پر قبضہ کے لیے دوسرے گروپ نے آکر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پہلے سے موجود محمد صدیق جو کہ رات کے وقت سویا ہوا تھا گولی لگنے سے موقع پر ہلاک(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہو گیا ۔ ملزم محمد جاوید نے اپنے پاؤں پر خود گولی مار کر خود تھانہ میں حاضر ہو گیا۔ بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی محمد انور‘ محمد فیاض اور محمد مجید اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار چشتیاں سے بہاولنگر آرہے تھے جب چشتیاں روڈ کشمیر پٹرولیم کے پاس پہنچے تو گنوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئے ‘ جس کے نتیجہ میں محمد انور‘ محمد ریاض موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد مجید اور انکا ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ دوسرے واقعہ میں فضل آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے تصدم میں بین الاقوامی کھلاڑی نادیہ نذیر اپنے خاوند اوربیٹے کیساتھ بارات سے واپس آ رہے تھے ‘ فضل آباد کے قریب راہ گیر بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث انکی کار گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جا گھسی ‘ جس کے نتیجہ میں نادیہ نذیر اپنے آٹھ سالہ بیٹے حضیفیٰ سمیت موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خطرناک حالت کے پیش نظر اس کے خاوند کو لاہور ریفر کردیا گیا ۔ اسی طرح تیسرے واقعہ میں اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سڑکے کنارے الٹ گئی جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا ‘ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔بھکر سے نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق مسلم کوٹ کا رہائشی سکول ٹیچر محمد ہاشم 15سالہ بیٹے محمدسعد 12سالہ بیٹی وجیہہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار بھکر بچوں کی دوائی اور کتابیں لے کر گھر جا رہے تھے کہ اسی اثنا ء جھنگ روڈمحبوب نگر کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر کے پچھلے دونوں ٹائر اچانک نکل گئے اور موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرانے سے باپ بیٹا موقع پرزندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسرا حادثہ دلے والا روڈ اڈہ انارشاہ پر پیش آیا جہاں ویگن سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد بشیر موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ویگن میں سوار ایک خاتون ٹیچر سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر