چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، سعودی عرب

چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، سعودی عرب

بیجنگ(آ ئی این پی ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ، سعودی عرب چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔اور چین کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تیار ہے جبکہ چینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی بھر پور کوشش کرتے رہیں گے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیراعظم نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے سیاسی اعتماد کی بنیاد مضبوط ہے ۔دونوں فریقوں کے ٹھوس تعاون سے عمدہ ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آپ سے باہمی تعلقات سے حاصل ہونے والے ثمرات پر بات چیت کی ۔ چین مختلف ممالک کے اپنی صورت حال کے مطابق ترقی کے مناسب راستے کے انتخاب کااحترام کرتا ہے ۔چین اپنے ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت کرتا ہے ۔ چین سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے اہم شعبوں میں پیداوری صلاحیت کے تعاون پر عمل درآمد کرنے اورعالمی امور میں مشاورت کو مضبوط بنانے پر تیار ہے ۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے پرامن ماحول کی ضرورت ہے ۔ چین مختلف چیلنجوں کے مقابلیاور عالمی امن کے تحفظ کے لیے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔

سعودی عرب

مزید : کراچی صفحہ اول