چنیوٹوین ، اور کار میں خوفناک تصادم ، 4مسافرجاں بحق ، آلگنے2 1 جھلس گئے
چنیوٹ(نمائندہ خصوصی) چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کار اور مسافر ویگن میں تصادم ،ویگن میں موجود سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چار مسافر جاں بحق 9شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر ایک پرائیویٹ دھاگہ فیکٹری کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن اور کار میں ہونے والے تصادم کے باعث مسافر ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9افراد جن میں بچے خواتین شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے ، جن میں سے پانچ مسافروں کی حالت تشویش ناک بیان کی جا تی ہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں،زخمیوں کو بچانے کے دوران ریسکیو1122کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے ، جس کے پیش نظر ان چھ زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولنسز میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچا دیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان بلوچ اور ڈی پی اوکیپٹن(ر) مستنصر فیروز ملک بھی جائے حادثہ اور ہسپتال میں گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کو زخمی مریضوں کو علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں،کار اور مسافر ویگن کے حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں نظر ولد خادم حسین ،لبنیٰ زوجہ نظر،عبداللہ ولد نظر ،حارث ولد نظر ساکنان اسلام نگر فیصل آباد،اقراء ولد علی رضا ساکن ختم نبوت چوک چنیوٹ ،آصف علی ولد اسلم ساکن جیون شاہ ،زوار حسین ولد شیر ساکن بھوآنہ ،شاہدہ زوجہ محمد ارشد ساکن محلہ غفور آباد چنیوٹ ،فوزیہ زوجہ محمد فاروق ساکن چناب نگر،انور ولد ریاض احمد ساکن چناب نگر اور بلال ولد عبدالغفور ساکن صغیر کالونی چنیوٹ شامل ہیں جبکہ ساجد علی ولد بشیر احمد ،صفدر علی ولد محمد علی ،محمد اقبال ،عمران حسین ولد جعفر علی اور ایک نامعلوم کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالات تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔