ہوا میں معلق دنیا کے طویل ترین پل کی تعمیرترکی میں شروع ہوگئی ہے

ہوا میں معلق دنیا کے طویل ترین پل کی تعمیرترکی میں شروع ہوگئی ہے

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے دنیا کے ہوا میں معلق طویل ترین پل تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔ پل کی تعمیر 2023تک مکمل ہو جائے گئی۔آبنائے باسفورس کے جنوب میں واقع آبنائے درِدانیال کے اوپر بنائے جانے والا یہ برج تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ہوگا۔ پل کی لمبائی 2023میٹر (6637فٹ) ہوگی۔ترکی میڈیا کے مطابق 2023میٹر لمبا پل جاپان میں موجود دنیا کے طویل ترین پل جس کی لمبائی 2000میٹر ہے کے ریکارڈ کو توڑ کر دنیا کا طویل ترین پل بن جائے گا۔ پل کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں جنوبی کوریا کے وزیر موصلات اور تعمیرات ہوینگاک خصوصی طور پر شریک ہوئے،اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر سے خطے میں تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ پل یورپ اور ایشیا کو آپس میں ملائے گا۔پل کی تعمیر میں جنوبی کوریا کی ایک اور ترکی کی تین تعمیراتی کپمنیاں حصہ لے رہی ہیں۔پل کی تکمیل جدید ترکی کے سو سال مکمل ہونے پر ہوگی۔ جدید ترکی کی بنیاد مصطفی کمال نے رکھی تھی

مزید : کراچی صفحہ اول