نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے ، شفافیت‘ جمہوری اقدار میں کمی آئی: زرداری

نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے ، شفافیت‘ جمہوری اقدار میں کمی آئی: زرداری

واشنگٹن (آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے،انکے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی موجود ہے، اوباما کے دور میں پاکستان کی ترقی،کامیابی میں امریکاکی دلچسپی بہت کم تھی، پاکستان پرحملہ کرنیوا لے دہشتگردوہی ہیں جوامریکا،دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہے ہیں،انسداد دہشتگردی صرف عسکری جنگ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ بھی ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے انسداددہشتگردی میں پاکستان کے کردارکااعتراف کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے اس جنگ میں 60ہزار سے زائد فوجی اور سول افراد مارے گئے۔معروف امریکی جریدے فوربز میں لکھے گئے اپنے مضمون میں آصف زرداری نے کہاکہ حقیقی معنوں میں جمہوری اداروں کے قیام کی ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔انھوں نے کہاکہ امریکا کی پاکستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری سے ملک میں استحکام بڑھا ہے ۔امریکی کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کواپنے عسکری،تجارتی اتحادیوں کیساتھ تعاون بڑھانا چاہیے،امریکی کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہاکہ امریکی سرمایہ کاری سے شدت پسندی کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے شہری بھی امریکی شہریوں جیسے امن پسند ،اپنے بچوں کیلئے استحکام،آزادی اورامید سے زیادہ کچھ تلاش کررہے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60بلین سے زائد کی معاشی قیمت چکائی اور یہ لاگت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔

زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول