سوات کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: مریم اورنگزیب
سوات (بیورو رپورٹ)،وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ، سوات کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ، آٹھو یں ویج بورڈکا اعلان جلد کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، سینئر صحافی حضرت بلال سے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بی وائی او راؤتحسین ، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت ،سیکرٹری جنرل راجہ ریاض ، مرکزی نائب صدر شمیم شاہد ، خزانچی ضیاء الحق اور دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر صدر سوات پریس کلب شہزاد عالم نے ان کو سوات کے صحافیوں کے مشکلات اور سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی اگاہ کیا ، مریم اورنگزیب نے بتا یا کہ سوات ایک خوبصورت وادی ہے اور ہاں کے صحافیوں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں جبکہ مرکزی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود اور انکی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک جامع پلان کا اعلان کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں پشاور ، سوات اور دیگر پریس کلبوں کا دورہ کرکے وہاں کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے کیونکہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے اور آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا جس سے صحافیوں کے مسائل میں خود بخود کمی آجائیگی ۔