سعد الدین عثمانی مراکش کے نئے وزیر اعظم مقرر

سعد الدین عثمانی مراکش کے نئے وزیر اعظم مقرر

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک )مراکش کے شاہ حسن ششم نے سعدالدین عثمانی کو مراکش کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔نئے مراکشی وزیر اعظم سعد الدین عثمانی سے شاہ حسن ششم نے دار الحکومت رباط میں اپنے محل میں ملاقات کرکے ان سے حلف لیا۔سعد الدین عثمانی کی تقرری شاہ کی جانب سے وزیر اعظم عبد اللہ بنکیران کی معزولی کے ایک دن بعد کی گئی، معزول وزیر اعظم عبد اللہ بنکیران تقرری کے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود حکومت سازی میں ناکام رہے تھے۔عبداللہ بنکیران جو سیاسی جماعت انصاف وترقی کے سیکریٹری جنرل بھی رہے ہیں 2016 کے انتخابات میں لگاتار دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے تھے

مزید : کراچی صفحہ اول