مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں جلد ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو گا : بلال رحمان

مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں جلد ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو گا : بلال ...

 مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان )رکن قومی اسمبلی بلال رحمن نے قبائلی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ تحصیل حلمزئی کے پسماندہ علاقوں رامی خیل ،کٹار اور چاندہ تایوسف خیل کوزگنداؤ ساڑے چھ کلومیٹر سڑک منظور کرواکے تعمیراتی کام جلد شروع ہوجائے گا۔ جس پر تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ روپے لاگت آئیگی جبکہ دورسرے مرحلہ میں غیبے تاکٹار کلی ساڑھے تین کلومیٹر لنگ روڈ پر بھی جون کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔ جنکی تعمیرو تکمیل سے مقامی دیہات جوکہ مین روڈ سے کافی فاصلے پر واقع ہیں بڑی سہولت مل جائے گی۔انہوں نے مذید بتایاکہ دویزئی اور سوران جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی لنگ روڈ پر کام جاری ہے۔جو کہ تین، تین کلومیٹرہیں جبکہ اتمان زائی تادوجنگی قنداری سڑک دوبارہ تعمیرپرکام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ عوام کا پیسہ ہے اور ان کے فلاح و بہبود پر خرچ کیاجائے گا۔ایم این اے نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقہ بائیزئی میں ساڑے تین کروڑ روپے کی لاگت سے تین چشمہ سکیم پر کام جاری ہے۔جنکی تکمیل سے عوام کو پینی کی صاف پانی میسرہوگی۔جبکہ آبیاشی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کیلئے خود نگرانی کررہاہوں اور اس سلسلے میں سست روی اور غفلت برداشت نہیں کیاجائے گا۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر