چارسدہ ، باراتیوں کی گاڑی سائیکل سوار چڑھائی ، ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

چارسدہ ، باراتیوں کی گاڑی سائیکل سوار چڑھائی ، ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا شدید ...

 چارسدہ (بیورو رپورٹ) خر مستیاں کرنے والے باراتیوں کی گاڑی سائیکل سواربھائیوں پر چڑھ دوڑی ۔ ایک بچہ جاں بحق دوسرا شدید زخمی ، بے قابو گاڑی قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس میں سوار خواتین بری طرح زخمی ہو ئے۔ پشاور چارسدہ روڈ پر قدرت آباد اخوان سی این جی کے قریب باراتیوں کی تیز رفتار موٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں سائیکل پر سوار 12سالہ سکول طالب علم احمد ولد آصف علی موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا بھائی یوسف شدید زحمی ہو گیا ۔ بے قابو گاڑی غیر مختاط ڈرائیونگ اور خر مستیاں کرنے کی وجہ سے قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں با رات میں شریک دو خواتین بری طرح زخمی ہو گئیں۔ حادثہ کے شکار بچے اور خواتین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دئیے گئیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر