فاروق ستار کے خلاف 3مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات ختم

فاروق ستار کے خلاف 3مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ایس ایس پی فیض اللہ کوریجو نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جواب جمع کرادیاہے۔اشتعال انگیز،ملک مخالف تقریرکے3مقدمات ضلع ملیرمنتقل کردیے گئے،تفتیش ایس ایس پی ملیرراؤانوار کریں گے۔رپورٹ کے مطابق اشتعال انگیز اورملک مخالف تقریرکے مقدمات سائٹ سپر ہائی وے،قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن میں درج ہیں ۔تفتیشی افسر کے مطابق فاروق ستارکے خلاف 3 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں،مقدمات میں فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی،عامر لیاقت،ایم کیوایم قائد اوردیگرمفرورہیں۔تینوں مقدمات میں عدالت نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول