بلاول بھٹو کا نادیہ نذیر اور ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا نادیہ نذیر اور ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو بہاول نگر کے قریب روڈ حادثہ میں قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر اور ان کے بیٹے کی ہلاکت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ نادیہ نذیر کی قومی ایتھلیٹ کے طور خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر