سالٹ رینج تھرمل پاور اسٹیشن لگانے کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا

سالٹ رینج تھرمل پاور اسٹیشن لگانے کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سالٹ رینج میں 300میگا واٹ کا تھرمل پاور اسٹیشن لگانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا اور یہاں پر کوئلہ دریافت کرنے والی چینی کمپنی اپنا بوریا بسترہ سمیٹ کر واپس چلی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ تھرمل پاور اسٹیشن لگانے کا معاہدہ کیا تھا ، چینی کمپنی کے ماہرین اور انجینئرز نے سالٹ رینج میں کئی مقامات پر کوئلے کی دریافت کیلئے کھودائی کی اور کوئلے کی کوالٹی اور مقدار کا جائزہ لیا۔ چینی کمپنی حوصلہ افزاء صورتحال نہ پاکر یہاں سے فارغ ہوکر چلی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے اب محکمہ معدنیات پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ از خود سالٹ رینج میں کوئلے کی مقدار اور معیار کاجائزہ لیں اور سروے کروائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات پنجاب آفتاب احمد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اب ایک جرمن کمپنی نے اپنی سروے ٹیم بھیجی ہے اور محکمہ معدنیات نے ان کے ساتھ مل کر تمام سالٹ رینج کا سروے مکمل کروایا ہے ، جرمن کمپنی کی رپورٹ کی روشنی میں یہاں پر تھرمل پاور اسٹیشن کا معاملہ جو کھٹائی میں پڑ گیا ہے اس کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔