ایسی گرفتاری اور رہائی کا فائدہ فاروق ستار کو ہوگا،سینیٹرشاہی سید

ایسی گرفتاری اور رہائی کا فائدہ فاروق ستار کو ہوگا،سینیٹرشاہی سید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ ادارے اپنی تضحیک خود کر رہے ہیں،ایسی گرفتاری اور رہائی سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، کیوں کہ وہ مظلوم ثابت ہوگئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں، دونوں اپنے کرمنل لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں ، آج نہیں تو کل اکٹھا ہوجائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ جو گیم ہورہا ہے اس سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر