ڈیرہ ،گاڑیوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی

ڈیرہ ،گاڑیوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)انڈ س ہائیوے روڈ پر ببر فلنگ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار چنگچی رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں علاقہ کھیری کے رہائشی تین افراد زخمی ہوگئے ،سول ہسپتال پروآ منتقل ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کھیری کے رہائشی منیر احمد کریلی ولد بشیر احمد ،انصر عباس اور صداقت موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ انڈس ہائیوے روڈ پر ببر فلنگ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار چنگچی رکشہ نے انکو ٹکر مار دی جس سے تینوں موٹر سائیکل سوارزخمی ہوگئے، جنکو فوری طور پر پروآ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر