ڈیرہ ،بٹیروں کی لڑائی کے اڈے پر چھاپہ ،5 گرفتار

ڈیرہ ،بٹیروں کی لڑائی کے اڈے پر چھاپہ ،5 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے گورا قبرستان کے قریب بٹیروں کی لڑائی پر ہونیوالی قمار بازی کی محفل الٹ کر پانچ جواری گرفتار کر کے ان سے ہزاروں روپے کی رقم اور چار بٹیرے قبضے میں لے لئے،سٹی پولیس نے کوچہ کیپٹن لال میں ایک شخص سے بھاری مقدار میں ہیروئن جبکہ درابن پولیس نے بستی بختاور میں ایک شخص سے بھاری مقدار میں چر س قبضے میں لے لی ،ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر تین سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے گورا قبرستان کے قریب خالی پلاٹ میں بٹیروں کی لڑائی پر قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران کینٹ پولیس نے مقبول احمد راجپوت سکنہ محلہ ٹوئیانوالہ ،امیر سکنہ محلہ پھلاجت ،عبد الرحمن سکنہ ظفر آباد کالونی ،محب اللہ سکنہ نائیویلہ اور عرفان سکنہ باران آباد کو گرفتار کر کے ان سے چار بٹیراور 6970روپے برآمد کر لیئے پولیس نے گرفتار جواریوں کے خلاف پانچ قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،ایس ایچ او سٹی عابد اقبال نے کوچہ کیپٹن لال میں کاروائی کے دوران ادریس ولد حبیب اللہ سے 240گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ درابن پولیس نے بستی بختاور میں منیر خان سے 510گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر بائی پاس سے صلاؤ الدین ،سلیم ،آدم خان کو گرفتار کر لیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر