پورن (ن) لیگ کی مقبولیت میں کمی اے این پی میں اضافہ

پورن (ن) لیگ کی مقبولیت میں کمی اے این پی میں اضافہ

پورن(نامہ نگار)ن لیگ کو دھچکہ مارتوبہ میں سینکڑوں افرادخاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ،شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کردیا،بجلی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے والے سیاسی مداری بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیںآنے والا دور ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہے شمولیتی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر حاجی محمد ایوب کا خطاب انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہے آنے والا دورایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے شانگلہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع کرینگے اس موقع پر میاں محمد ظاہر،عیسیٰ خان،خان باچا،علی سید،شاہ وزیر،محمد زمان،واقف شاہ،تاجد اور نوشیر روان نے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر