خود ساختہ جلا وطنی کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے شرجیل میمن گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہا

خود ساختہ جلا وطنی کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے شرجیل میمن گرفتاری کے چند ...
خود ساختہ جلا وطنی کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے شرجیل میمن گرفتاری کے چند گھنٹے بعد رہا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے سابق وزیراطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو نیب نے رات گئے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ۔احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔شرجیل میمن پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن اور قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے الزامات عائد ہیں۔ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے 4 رہنما امداد پتافی ، مکیش چاولہ ، فیاض بٹ اور تیمور تالپور بھی شرجیل میمن کے ہمراہ موجود تھے۔

جیو نیوز کے مطابق پونے 2سال کی خودساختہ جلا وطنی ختم کر نے کے بعد اسلام آبا دایئر پورٹ پہنچنے والے شرجیل میمن کو نیب نے طیارے سے اترتے ہیں گرفتار کیا اور پھر اڑھائی گھنٹے بعد رہا کر دیا ۔ شرجیل میمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے3 روز قبل حفاظتی ضمانت کروا رکھی تھی اور 20مار چ کو انہیں عدالت پیش ہو نا ہے ۔

 بھارتی وفد آج پاکستان پہنچے گاکیونکہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر نیب کے سادہ لباس اہل کاروں نے طیارے سے باہر آتے ہی شرجیل میمن کوحراست میں لے لیا۔ اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے عد شرجیل میمن کے عدالتی کاغذات دیکھ کر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مکیش کمار چاولہ نے تصدیق کی ہے کہ شرجیل میمن کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شرجیل میمن کو نیب کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 6 اہلکار ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب کرائم ونگ کے اہلکار دو گاڑیوں میں ایئر پورٹ آئے تھے۔

نیب ذرائع کا کہناتھا کہ شرجیل میمن کو گرفتار نہیں کیا گیا صرف پوچھ گچھ کے لیے لے جا یا گیا۔شرجیل میمن نیب کراچی کومطلوب تھے۔نیب کراچی کی اطلاع پر نیب راولپنڈی نے کارروائی کی۔شرجیل میمن نے ضمانت کے کاغذات نیب حکام کو دکھائے،جن کی جانچ پڑتال اورتصدیق کے بعد انہیں رہائی ملی۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اپناموقف میڈیاکےسامنے پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد اتوارکو میڈیاکے سامنے موقف پیش کروں گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں