ملازمت نہ ملنے پر بھارتی انجینئر”صدام حسین “نے نا م تبدیل کر لیا

ملازمت نہ ملنے پر بھارتی انجینئر”صدام حسین “نے نا م تبدیل کر لیا
ملازمت نہ ملنے پر بھارتی انجینئر”صدام حسین “نے نا م تبدیل کر لیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مذاہب ، ذات پات اور شہریت کی وجہ سے آپ نے بھی لوگوں کو مسائل میں مبتلا ہوتے سنا ہو گا مگر بھارت میںایک مسلمان نوجوان کو اپنے نام کی وجہ سے بڑی بڑی کمپنیوں نے ملازمت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد مجبور” صدام حسین “کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑ گیا ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے رہائشی میرین انجینئر صدام حسین کیلئے اس کا نام پریشانی کا باعث بن گیا ۔عراقی صدر کے نام سے مشابہت ہونے پر بھارت میں بڑی بڑی امریکی اور اتحادی ممالک کی بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے ملازمت دینے سے انکار کیا تو مجبوراُُ اس نے نام تبدیل کر کے ”ساجد حسین “ رکھ لیا ۔

بھارت مذاکرات کیلئے تیار، 10 رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

بھارتی نوجوان نے نہ صرف اپنا نام تبدیل کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے حلف نامے پر دستخط کر کے پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، پی اے این کارڈ ،ضروری حکومتی دستاویز اور سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن تک اپنے نام کو تبدیل کرا لیا ہے جبکہ اس حلف نامے کو 2اخبارات میں بھی شائع کیا جا چکا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر پاکستان پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ سوچا نہ تھا لیکن پھر۔۔۔

صدام حسین کے وکیل پرون کمار پانڈے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کلائنٹ نے متعد د بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت کیلئے اپلائی کیا مگر ہر جگہ سے انکار ہی ملا حتیٰ کہ بعض کمپنیوں کیساتھ 3سے 4ماہ کام کرنے کے بعد نام کی وجہ سے اسے نکال دیا گیا ۔

دوسری جانب بھارتی عدالت کے ریمارکس بھی درخواست گزار صدام حسین کے حق میں نہیں آرہے جہاں تاریخوں پر تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی