نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے

نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے
نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کے لئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے۔نجی ٹی وی نے نادرا حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام شہریوں کے ریکارڈ کی تصدیق ممکن نہیں، شک و شبہ کی صورت میں ہی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔ نادرا کے پاس موجود 13کروڑ افراد کا ڈیٹا تصدیق میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تصدیق کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ تمام ڈیٹا کی تصدیق کے بجائے صرف مشکوک شخص سے متعلق معلومات کی ہی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔

مزید :

لاہور -