امریکی شخص معدے کی تکلیف میں بیوی کے ساتھ ہسپتال گیا ،ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ہاتھ اور پاﺅں کاٹ دئیے

امریکی شخص معدے کی تکلیف میں بیوی کے ساتھ ہسپتال گیا ،ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ...
امریکی شخص معدے کی تکلیف میں بیوی کے ساتھ ہسپتال گیا ،ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ہاتھ اور پاﺅں کاٹ دئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ معدے میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیض کر کے اس کے ہاتھ پاﺅں کاٹ دئیے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میشی گن کے رہائشی 44سالہ کیون برین کے معدے میں شدید درد ہوئی جس کے بارے میں اس نے اپنی بیوی کو آگاہ کیا اور دونوں ہسپتال چلے گئے جہاںڈاکٹروں نے اس کے گلے اور زکام کے حوالے سے ابتدائی ٹیسٹ کیے ۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے کیون برین کو متلی اور درد سے چھٹکارے کے لیے ادوایات دے کر گھر بھیج دیا لیکن دو دن بعد بھی طبعیت ٹھیک نہ ہوئی تو برین ڈاکٹروں کے پاس گیا جنہوں نے تفصیلی معائنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ برین کے پیٹ والے حصے میں ڈیڑھ لیٹر کے قریب پیپ جمع ہے ۔اس دوران کیون برین کے بہت سے اعضاءمتاثر ہوئے اور وہ موت کے قریب پہنچ گیا تھا تاہم معجزاتی طورپر دو ہفتوں میں اس کی حالت بہتر ہونے لگی ۔اعضا ءمتاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی چار سرجریاں کیں جن میں اس کی دونوں ٹانگیں ،ایک ہاتھ اور دوسرے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ۔

قیامت کی نشانی! نوجوان مغربی لڑکی ایک ایسے جانور کے ساتھ شرمناک فعل کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ سوچ کر ہی شیطان بھی شرماجائے

مزید : ڈیلی بائیٹس