پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، لینڈل سیمنز اور سیمیول بدری ٹیم میں شامل

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، لینڈل سیمنز اور سیمیول ...
پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، لینڈل سیمنز اور سیمیول بدری ٹیم میں شامل

  

برج ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، لینڈل سیمنز اور سیمیول بدری کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کیلئے منتخب سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ ٹی 20 سیریز 26 مارچ کو بارباڈوس میں شروچ ہو گی جس کے بعد باقی میچ ٹرینیڈاڈ میں 30 مارچ، یکم اپریل اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کورٹنی براﺅن نے چاروں کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چاروں کھلاڑی باقی دو میچوں میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا صرف ابتدائی 2 میچ ہی کھیلیں گے کیونکہ یہ سیریز ختم ہونے کے صرف 3 دن بعد ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ چاروں کھلاڑی اس لیگ کے مختلف فرنچائز کے کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل