بیجنگ کے تصور کی پہلی بار عالمی توثیق،سلامتی کونسل میں چین کی قرارداد منظور،ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ میں آزاد کشمیر بھی شامل

بیجنگ کے تصور کی پہلی بار عالمی توثیق،سلامتی کونسل میں چین کی قرارداد ...

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یواین مشن کے مینڈیٹ میں ایک سال کی توسیع کردی ‘یہ توسیع مارچ 2018ءتک کی گئی ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں افغانستان میں یواین مشن کے مینڈیٹ میں اتفاق رائے سے ایک سال توسیع کی گئی جبکہ بھارتی اعتراضات مستردکرتے ہوئے مذکورہ قراردادکے ذریعے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ کی بھی توثیق کی گئی جس میں آزادکشمیر بھی شامل ہے‘ون بیلٹ ون بیلٹ پروجیکٹ کی توثیق نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔قراردادمیں دی بیلٹ اینڈ روڈ اور دیگر علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی کوششیں مزیدتیز کرنے پر زوردیاگیا‘پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یواین مشن میں ایک سالہ توسیع کی منظوری دی ‘قراردادکے متن کے مطابق یواین مشن کے تحت افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ، افغان حکومت کی امداد ، انسانی حقوق کی نگرانی اور فروغ ، شہریوں کے تحفظ اور بہتر طرزِ حکومت پر توجہ دی جائے گی‘ قرارداد میں علاقائی معاشی تعاون ،علاقائی روابط، تجارت ، سلک روڈ اکنامک بیلٹ ،اکیسویں صدی شاہراہ ریشم اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کی توثیق کی گئی اورباہمی روبط بڑھانے پر زوردیاگیا.

امریکہ نے اپنی پالیسیاں نے بدلیں تو جرمنی امریکہ کے خلاف ایکشن لے گا: جرمن وزیر

چائنہ ریڈیوکے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لایوجائی پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے انسانی برادری کی تعمیر کے تصور کا فارمولا پیش کیا ‘اس بار منظور کردہ قرارداد میں پہلی بارعالمی سطح پر چین کے اس تصورکی توثیق کی گئی ہے‘ااس سے ظاہر ہوتاہے کہ چین کے تصور نے عالمی انتظامیہ کو متاثر کیا ہے‘اس کے ساتھ ساتھ قرارداد میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں سلامتی کی ضمانت سمیت تفصیلی مطالبے بھی پیش کئے گئے ہیں‘ اس سے بیجنگ میں منعقد ہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون کی سمٹ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔ چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک قرارداد کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر میں مثبت طور پر شامل ہوں گے اور انسانی برادری کی مشترکہ تعمیر کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی