بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک اور ”لطیفہ“ ہو گیا، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر ایمپائر نے ایسی حرکت کر دی کہ کمنٹیٹرز بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے

بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک اور ”لطیفہ“ ہو گیا، آسٹریلوی ...
بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک اور ”لطیفہ“ ہو گیا، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر ایمپائر نے ایسی حرکت کر دی کہ کمنٹیٹرز بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کون کہتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لطف نہیں آتا؟ اگر آپ بھی ایسا مانتے ہیں تو پھر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایمپائر کرس گافینی کی یہ حرکت دیکھ کر آپ کا موقف بدل جائے گا کیونکہ انہوں نے جو کیا وہ کسی لطیفے سے کم نہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ نے پجارا کے خلاف کیچ آﺅٹ کی اپیل کی تو ایمپائر کرس گافینی نے آﺅٹ دینے کیلئے انگلی اٹھانا شروع کی لیکن ساتھ ہی ارادہ بدل لیا اور اسی انگلی کیساتھ اپنے سر پر پہنے ہیٹ کو درست کرنے لگ گئے۔

جوش ہیزل نے پجارا کو باﺅنسر مارا تو انہوں نے ہک شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے معمول کے مطابق اپیل کی تاہم وہ اتنی جاندار یا اس قدر پراعتماد نہیں تھی کہ کسی ایمپائر کو آﺅٹ دینے کیلئے کافی ہوتی۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

لیکن کرس گافینی شائد آﺅٹ دینے کیلئے بالکل تیار تھے کہ جیسے ہی آسٹریلیا کے چند کھلاڑیوں نے ہلکا سا شور مچایا تو انہوں نے آﺅٹ دینے کیلئے ہاتھ ہوا میں بلند کر دیا لیکن بیچ راہ میں ہی ارادہ بھی بدل لیا اور اسی ہاتھ کے ساتھ سر پر رکھا ہیٹ ٹھیک کرنے لگے۔ کمنٹیٹرز کو بھی ایمپائر کی یہ ادا پسند آئی اور بار بار دیکھ کر قہقہے بلند کرتے رہے۔

courtesy   ---www.cricket.com.au

مزید : کھیل