میں شراب اور سگریٹ چھوڑ کر صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتا ہوں :شاہ رخ خان

میں شراب اور سگریٹ چھوڑ کر صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتا ہوں :شاہ رخ ...
میں شراب اور سگریٹ چھوڑ کر صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتا ہوں :شاہ رخ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ شراب اور سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ کر صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تا کہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”خلیج ٹائمز“کی رپورٹ کے مطابق تین بچوں کے 50سالہ باپ شاہ رخ خان سے ایک تقریب میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بوڑھے والد کی حیثیت سے ابرام کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار پانے پر پریشان ہیں ۔اس سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ جی یہ ایک مسئلہ ہے جو میرے ذہن میں چل رہا ہے ،گزشتہ رات بھی اس بارے میں سوچ رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ 50سال کی عمر میں چھوٹے بچے کا ہونا اچھی بات ہے ،اس کی وجہ سے مجھے ایک نئی زندگی ملی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید 20سے 25سال اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو بھی ایسے ہی توجہ دی جا سکے جیسے بڑے بیٹے آریان کو ملی ،اس کام کے لیے صحت مند زندگی گزارنا بہت ضروری ہے ۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شراب اور سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہو ں ۔

بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک اور ”لطیفہ“ ہو گیا، آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر ایمپائر نے ایسی حرکت کر دی کہ کمنٹیٹرز بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے

مزید :

تفریح -