شرجیل میمن عدالتی حکم پر پاکستان آئے اور کل عدالت پیش ہوں گے، اداروں نے سیاست کی تو بوریا بستر گول کردیں گے:مراد علی شاہ

شرجیل میمن عدالتی حکم پر پاکستان آئے اور کل عدالت پیش ہوں گے، اداروں نے سیاست ...
شرجیل میمن عدالتی حکم پر پاکستان آئے اور کل عدالت پیش ہوں گے، اداروں نے سیاست کی تو بوریا بستر گول کردیں گے:مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوری آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن عدالتی حکم پر پاکستان واپس آئے ہیں اور کل عدالت کے روبرو پیش بھی ہوں گے لیکن اگر اداروں نے سیاست کی تو ان کا بوریا بستر گول کر دیا جائے گا۔

بابر غوری نے عامر خان کے الزامات کی تردید کردی 

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا شرجیل میمن کی گرفتار ی ورہائی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرجیل میمن کہیں بھاگنے والے نہیں ہیں،پیپلزپارٹی اور اس کے کارکنوں نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے وہ کل عدالت کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ ہم وفاقی اداروں کے غلط اقدامات برداشت نہیں کریں گے ،اگر شرجیل میمن کیساتھ دوبارہ ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو وہ چاہے فیڈرل ادارہ ہی کیوں نہ ہوکراچی سے اس کا بوریا بستر گول کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ہے جبکہ فاروق ستار اور شرجیل میمن کا کیس مختلف ہے،پھر بھی فاروق ستار وارنٹ کے باوجود ضمانت نہیں کروارہے ،میری فاروق ستار سے درخواست ہے کہ عدالتوں کا سامنا کریں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ عدالتوں پر حملے کرنے والے کئی لوگ مزے سے گھوم رہے ہیں لیکن اداروں کی نظر صرف پیپلز پارٹی پر ہے ،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ بہت سے لوگوں کو نہ جانے کیوں پیپلزپارٹی ہی نظر آرہی ہے؟آخر میں انہوں نے سانحہ سیہون شریف سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیہون درگاہ پرکیمر ے چل رہے تھے جن کے ریکارڈسے تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ سانحہ سیہون پر کچھ شواہد ملے ہیں جن پر کام کررہے ہیں۔

مزید :

کراچی -