قانون حر کت میں آچکاہے ، پیپلزپارٹی نے جوکچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا:طلال چودھری

قانون حر کت میں آچکاہے ، پیپلزپارٹی نے جوکچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا:طلال ...
قانون حر کت میں آچکاہے ، پیپلزپارٹی نے جوکچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا:طلال چودھری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ قانون اب حرکت میں آچکا ہے اور پیپلزپارٹی نے جوکچھ کرپشن کے ذریعے اس ملک سے کھایا تھا ا ب اسے نکالنا پڑے گا۔

خان صاحب !نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے فرق نہیں پڑے گا:مریم اورنگزیب 

تفصیلات کے مطابق طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سندھ پر تنقید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام وسائل پیپلزپارٹی والے کھا گئے اورروشنیوں کے شہر کوکچرے کا ڈھیربنا کر رکھ دیا،یہی نہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کی کوئی چیزنہیں چھوڑی اور اب قانون کے حرکت میں آنے پرشرجیل میمن ایسی باتیں کررہے ہیںجن سے ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ، پی پی نے جو کچھ کراچی شہر کی حق تلفی کرکے کھایا ہے انہیں اب وہ سب نکالنا پڑے گا۔

مزید : قومی