فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہوگی:اسحاق ڈار

فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہوگی:اسحاق ڈار
فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہوگی:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق بل پر ووٹنگ منگل کو ہوگی جبکہ آئینی ترمیمی بل پر متفقہ ترامیم کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

قانون حر کت میں آچکاہے ، پیپلزپارٹی نے جوکچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا:طلال چودھری

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں بل پر بحث ہوگی جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے،اس سے پہلے یہ اجلاس پیر کو شیڈول تھا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کمیٹی بھی اس اجلاس میں شامل ہوں گے جبکہ قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر اتفاق رائے بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -