شرجیل میمن کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی قیادت لاہور میں جمع ہونا شروع ہوگئی

شرجیل میمن کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی قیادت لاہور میں جمع ہونا شروع ہوگئی
شرجیل میمن کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی قیادت لاہور میں جمع ہونا شروع ہوگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شرجیل میمن کی گرفتاری اور رہائی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے لاہور پہنچ گئی ہے۔سابق وزیردفاع احمدمختار، میاں منظور وٹواور دیگر اہم رہنما ءسابق صدر سے ملنے ان کی رہائش گاہ بلاول ہاﺅس پہنچ گئے۔آصف زداری کے دورے کے بعد بلاول بھٹو لاہور آکر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

بیت اللہ کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پہننے کی شرط پانچ سال بعد پوری ہوگئی

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنی باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔پارٹی نے تمام سیاسی قائدین پر واضح کردیا ہے کہ جس نے سیاست کرنی ہے اور انتخابات میں حصہ لینا ہے وہ پاکستان آئے۔

نیب کی کارروائیاں جانبدرانہ ، پیپلز پارٹی اورپانامہ دونوں کے لئے الگ قانون ، بھاگنے والوں میں سے نہیں، عدالت کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے:شرجیل میمن

شرجیل میمن کے واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جو کہ قیادت کے لئے ناقابل برداشت ہے۔پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے جس پر انہیں مکمل اعتماد ہے،پارٹی عدالتوں سے بھاگنے والی نہیں ہے۔ ماضی میں بھی شرجیل میمن کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے وہ کیسزکا سامنا کرنے پاکستان آئے ہیں

مزید : قومی