ایف سی نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، سڑک کنارے نصب اینٹی ٹینک باردوی سرنگ برآمد
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف سی نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنار ے نصب اینٹی ٹینک باردوی سرنگ برآمد رکر لی۔
سپاٹ فکسنگ سکینڈل ، ایف آئی اے نے 5کرکٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لہڑی کے علاقے سنگسیلا روڈ پر فرنٹیئر کور(ایف سی)کی بھاری نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر عمارت کے قریب سڑک کنارے نصب اینٹی ٹینک باردوی سرنگ برآمدکر لی ۔واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد زیر تعمیر کمپنی کے عملے نشانہ بنانا چاہتے تھے جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔