افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی ، چار کمانڈروں کے مارے جانے کی اطلاعات

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی ، چار ...
افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی ، چار کمانڈروں کے مارے جانے کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(این این آئی)افغانستان کے صوبے پکتیکا علاقہ لمن میں پاکستانی طالبان گروپوں کے مابین لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے چار کمانڈروں کے مارے جانے اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق لڑائی شہر یار محسود گروپ سجنا محسود گروپ کے درمیان واقعہ ہوئی لڑائی جس میں شہر یار محسود گروپ کے کمانڈر عقابی محسود کے مارے جانے اور دو کمانڈروں حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ اور عبداللہ محسود کے زخمی ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے شمالی وزیرستان میر علی میں تورہ شپہ کے نام سے بنائے گئے گروپ کے سربراہ اور مبینہ بھتہ خور بھی ہے اسی طرح سجنا محسود گروپ کے تین کارندےبھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔دونوں گروپوں کے مابین بہت عرصہ سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور ایک دو دفعہ پہلے بھی لڑائی ہوئی ہے۔

مزید :

بنوں -