نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا
نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

  

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں ایک جرم میں ملوث امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے مئوقف اختیار کیا کہ امریکہ نے سفارتی استثناءکا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفیر کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے نہیں کیا جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ مذکورہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔

بھارت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سزا پوری کرنے کے بعد واپسی کا منتظر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت کار12مارچ کو ہونے والے ایک واقعہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔امریکی سفارت خانے نے سفیر کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا، نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ مذکورہ شخص آج ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ پولیس نے الزامات اور سفارت کار کی تفصیل بتانے سے انکار کیا ہے ۔

مکڑیاں ، انسانوں اور وہیل مچھلیوں سے زیادہ گوشت کھاتی ہیں: سائنسدانوں کاانکشاف

نیوزی لینڈ ریڈیو کے مطابق ایک شخص جس کی ناک پر زخم اور آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھے ملک چھوڑ چکا ہے، اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ویلنگٹن میں امریکی سفارتخانے میں فی الوقت کوئی مستقل سفیر تعینات نہیں ہے۔اس سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر براک اوباما کے تعینات کردہ سفیر کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی